بنگلورو،21؍ مارچ(ایس او نیوز) ریاست کا محکمہ صحت خطرناک کووڈ19- کو روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر کچھ پیغامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووڈ 19- کی جانچ کے لئے مناسب کٹس نہیں ہیں، اس لئے علامات والے لوگوں کی جانچ بھی بڑھی نہیں ہے۔تاہم،وزیر تعلیم ڈاکٹر سدھاکرنے ان افواہوں سے انکار کیا اور کہا کہ فی الحال ٹسٹ کٹوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے ذریعے ریاست کی تمام لیابریٹریوں کوکٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔کرناٹک میں اب تک 11معاملے مثبت پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 2,572لوگوں کا مشاہدہ کے لئے اندراج کیا گیا ہے، ان کے 943نمونوں کو منگل تک جانچ کے لئے بھیجاگیا ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سائنسدان ڈاکٹراشوک منی وینکٹپاجو آر جی آئی سی ڈی میں این آئی وی کی صدارت کرتے ہیں کہا،لیاب میں ہر دن کووڈ 19-کے 70-80نمونوں کی جانچ ہوتی ہے۔ہم نے200سے زیادہ کٹوں کا انڈنٹ دیا ہے او ر انہیں دہلی کی انونٹری ٹیم سے حاصل کررہے ہیں جو ریاست کو کٹس فراہم کرتی ہے۔فی الحال اس کی کوئی قلت نہیں ہے۔“ذرائع نے کہاکہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو کرناٹک بے ترتیب جانچ کے لئے تیاری کر رہا ہے۔ایک سینئرڈاکٹر نے کہاکووڈ19- کے معاملات بڑھیں گے تو حکومت کو اس سے نپٹنے کے لئے تیار رہنا ہے۔ گلوبل ہیلتھ اینڈ پالیسی میں ریسرچر ڈاکٹر اننت بھان نے کہا کہ بیماری کو پھیلنے کے امکان پر روک لگانے کے لئے ہماری ٹسٹنگ کی حکمت عملی کی توسیع کی ضرورت ہے۔ تاہم ڈاکٹرسدھاکر نے کہا کہ ہم آئی سی ایم آر کی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور صرف اس وقت جب وہ ہدایت دیں ہم نمونوں کی بے ترتیب جانچ کریں گے۔“